اظہرعلی نے انگلینڈ میں مستقل رہائش کی خبروں کو مسترد کر دیا

میرا سب کچھ پاکستان میں ہے، انگلینڈ میں کاروبار نہ کوئی مفاد وابستہ ہے، ٹیسٹ کپتان


Sports Reporter December 07, 2019
میرا سب کچھ پاکستان میں ہے، انگلینڈ میں کاروبار نہ کوئی مفاد وابستہ ہے، ٹیسٹ کپتان۔ فوٹو: فائل

اظہرعلی نے انگلینڈ میں مستقل رہائش اختیار کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران اظہر علی نے کہا کہ 3 سال سے میرا بیٹا انگلینڈ میں زیر تعلیم تھا، اسے بھی واپس بلا لیا ہے، میرا سب کچھ پاکستان میں ہے، انگلینڈ میں کاروبار نہ کوئی مفاد وابستہ ہے، میں کسی دوسرے ملک کی شہریت کیوں حاصل کروں گا۔

مقبول خبریں