شائق نے سیلفی کیلیے رونالڈو کوگردن سے دبوچ لیا دھکا دے کردور کیا

رونالڈو دوسری جانب دیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک شخص تیزی سے گراؤنڈ میں گھسااور فٹبالر کی گردن پربازو ڈال کرسیلفی لینے لگا


Sports Desk December 13, 2019
رونالڈو دوسری جانب دیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک شخص تیزی سے گراؤنڈ میں گھسااور فٹبالر کی گردن پربازو ڈال کرسیلفی لینے لگا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

TURBAT KECH: چیمپئنز لیگ میچ کے دوران ہی ایک شائق نے سیلفی کیلیے گراؤنڈ میں گھس کرکرسٹیانو رونالڈو کو گردن سے دبوچ لیا۔

ایک شائق نے سیلفی کیلیے گراؤنڈ میں گھس کرکرسٹیانو رونالڈو کو گردن سے دبوچ لیا جس پر پرتگالی اسٹار غصے میں آگے اور اسے دھکا دے کر خود سے دور کیا، یہ واقعہ یووینٹس کے جرمن کلب بائیر لیورکوزن کے خلاف میچ میں پیش آیا۔

رونالڈو دوسری جانب دیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک شخص تیزی سے گرائونڈ میں گھسا اور فٹبالر کی گردن پر بازو ڈال کر سیلفی لینے لگا جس پر رونالڈو غصے میں آگئے اور اسے دھکا دے کر خود سے دور کرتے ہوئے چلائے کہ 'کیا تم پاگل ہو'، اتنے میں سیکیورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے اور مذکورہ شخص کو باہر لے گئے، رونالڈو نے یووینٹس کی 2-0 سے فتح میں ایک گول سے حصہ بھی ڈالا۔

مقبول خبریں