امجد اسلام امجد کیلیے ترکی کے سرکاری ایوارڈ کا اعلان

اس ایوارڈ کی شاندار تقریب 21 دسمبر کو معتبر ترکی اخبار ’’اسٹار‘‘ کے تعاون سے استنبول میں منعقد ہوگی


Numainda Express December 16, 2019
اس ایوارڈ کی شاندار تقریب 21 دسمبر کو معتبر ترکی اخبار ’’اسٹار‘‘ کے تعاون سے استنبول میں منعقد ہوگی: فوٹو: فائل

جمہوریہ ترکی کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی طرف سے چھٹے نجیب فاضل ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جمہوریہ ترکی کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی طرف سے چھٹے نجیب فاضل ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں ایک ایوارڈ ترکی سے باہر پوری دنیا سے منتخب کسی ایک قلم کار کو پیش کیا جاتا ہے اس بار یہ ''انٹرنیشنل آرٹ اینڈ کلچر پرائز'' پاکستان کے نامور ادیب، شاعر، ڈرامہ نگار اور کالم نگار امجداسلام امجد کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جارہا ہے۔

اس ایوارڈ کی شاندار تقریب 21 دسمبر کو معتبر ترکی اخبار ''اسٹار'' کے تعاون سے استنبول میں منعقد ہوگی جس میں صدر جمہوریہ ترکی طیب اردوان بدست خود یہ ایوارڈ تقسیم کریں گے۔

مقبول خبریں