جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ میں جاری ڈرامے پلیئرز کو بھی متاثر کرنے لگے

آف دی فیلڈ جو کچھ ہورہا ہے اس نے ان پربھی گذشتہ 6 ماہ کے دوران کافی اثر ڈالا، کپتان فاف ڈوپلیسی


Sports Desk December 22, 2019
آف دی فیلڈ جو کچھ ہورہا ہے اس نے ان پربھی گذشتہ 6 ماہ کے دوران کافی اثر ڈالا، کپتان فاف ڈوپلیسی۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ بورڈ میں جاری ڈرامے پلیئرز کو بھی متاثر کرنے لگے۔

کپتان فاف ڈوپلیسی نے تسلیم کیاکہ آف دی فیلڈ جو کچھ ہورہا ہے اس نے ان پربھی گذشتہ 6 ماہ کے دوران کافی اثر ڈالا، انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں کے موقع پر انھوں نے کہا کہ یہ صورتحال کافی چیلنجنگ رہی ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ تنازعات کی لپیٹ میں ہے،اس کے کئی ٹاپ آفیشلز کے استعفوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

مقبول خبریں