آج سردی میں مزید اضافے کا امکان سرد ہوائیں چلتی رہیں گی

شہر کا پارہ مزید 2ڈگری گرگیا،کم سے کم درجہ حرارت11ڈگری ریکارڈ، دن کے وقت مطلع خشک اور صاف رہے گا


Staff Reporter December 24, 2019
شہر کا پارہ مزید 2ڈگری گرگیا،کم سے کم درجہ حرارت11ڈگری ریکارڈ، دن کے وقت مطلع خشک اور صاف رہے گا۔ فوٹو: فائل

شہر کا پارہ مزید 2 ڈگری گر گیا، کم سے کم درجہ حرارت11ڈگری ریکارڈ جب کہ آج منگل کو سردی میں مذید اضافے کا امکان ہے۔

شہرمیں اتوار کی شب چلنے والی سرد ہوائیں پیر کو بھی دن بھر چلیں، جس کی وجہ سے مجموعی درجہ حرارت میں کمی رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا کم سے کم پارہ 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی کئی ڈگری کمی سے 25 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 32 فیصد رہا جبکہ شام کے وقت 19 فیصد رہا،پیرکو دن بھر کوئٹہ کی شمال مشرقی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت مطلع خشک اور صاف رہنے جبکہ رات کے وقت سردرہنے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں