راشد لطیف نے گنگولی کے 4 ملکی ٹورنامنٹ کو فلاپ آئیڈیا قرار دے دیا

یہ بھی بگ تھری کی طرح ایک فلاپ آئیڈیا ثابت ہوگا، راشف لطیف


Sports Desk December 26, 2019
یہ بھی بگ تھری کی طرح ایک فلاپ آئیڈیا ثابت ہوگا، راشف لطیف فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے ساروگنگولی کے 4 ملکی ٹورنامنٹ کو فلاپ آئیڈیا قرار دے دیا۔

راشد لطیف کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ساتھ مل کر 4 ملکی سالانہ ٹورنامنٹ کیلیے کوشاں ہیں، یہ بھی بگ تھری کی طرح ایک فلاپ آئیڈیا ثابت ہوگا، اس کا مقصد باقی آئی سی سی ممبر ممالک کو تنہا کرنا ہے جوکہ کسی صورت بھی کرکٹ کیلیے اچھی خبر نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بھارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہر سال ایک عالمی ٹورنامنٹ کا راستہ روکنے کیلیے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر 3 یا پھر 4 ملکی ٹورنامنٹ منعقد کرنا چاہتا ہے جس سے حاصل ہونے والا رینیو صرف متعلقہ بورڈز میں ہی تقسیم ہوگا۔

مقبول خبریں