میکسیکو کی جیل میں فٹبال میچ کے دوران قیدیوں میں خونی تصادم 16 ہلاک

تصادم میں 5 قیدی زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک January 04, 2020
فٹبال میچ کے دوران معمولی بات پر قیدیوں میں تصادم ہوگیا، فوٹو: فائل

جیل میں فٹبال میچ کے دوران معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے میں 16 قیدی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا، اس دوران معمولی تلخ کلامی تصادم کی صورت اختیار کرگئی، دونوں جانب سے لاٹھیوں، چھریوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

تصادم کے نتیجے میں 15 قیدی موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک قیدی نے اسپتال جاکر دم توڑ دیا۔ 5 قیدی تاحال زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے قیدیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں 50 قیدی ہلاک، متعدد زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے درمیان خونی تصادم کے بعد ایک قیدی سے بارودی مواد جب کہ تین سے بندوق اور تیز دھار چھریاں برآمد ہوئی ہیں تاہم قیدی چھریوں یا وزنی چیز کے سر پر لگنے کے باعث ہلاک اور زخمی ہوئے کسی کو بھی گولی نہیں لگی ہے۔

یہ پڑھیں: شمالی امریکی ملک کی جیل میں قیدیوں کے درمیان خونی تصادم، 18 ہلاک

واضح رہے کہ میکسیکو کی جیل میں خطرناک قیدیوں کے درمیان ہونے والے خونی تصادم معمول کی بات ہیں حال ہی میں دو جیلوں میں ہونے والے تصادم میں درجنوں قیدی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں