- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
اسپتالوں کو گلے کے امراض کے مریضوں کا ریکارڈ دینے کی ہدایت
کراچی: وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی اور سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ اپنے اپنے صوبوں میں انفلوئینزا وائرس سے متاثر ہونیوالے مریضوں کے ٹیسٹ قومی ادارہ صحت اسلام آباد لیبارٹری بھیجیں۔
ملک میں سرد موسم شروع ہوتے ہی انفلوئینزاH1N1 وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،انفلوئینزا وائرس کے حوالے سے ایکسپریس میں خبریں شائع ہونے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی اور سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ اپنے اپنے صوبوں میں انفلوئینزا وائرس سے متاثر ہونیوالے مریضوں کے ٹیسٹ قومی ادارہ صحت اسلام آباد لیبارٹری بھیجیں۔
ذرائع کے مطابق 2019 دسمبر تک ملک بھر میں 202افراد میں انفلوئینزا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ رواں ماہ جنوری میں اب تک ملک بھر میں32افراد میں انفلوئینزا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
دریں اثنا جمعہ کوصوبائی محکہ صحت نے انفلوئینزا وائرس H1N1 سے بچاؤکے حوالے سے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی گئی جبکہ ڈائریکٹر صحت جنرل سندھ میں ریجنل ڈیزیز سرویلینس اینڈ ریسپانس سینٹر بھی قائم کردیاگیا۔
کراچی سمیت دیگرتمام سرکاری اسپتالوںکی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ فلو، نزلہ، زکام ،گلے خراب تیزبخارمیں آنے والے مریضوں کے انفلوئینزا وائرس کے ٹیسٹ کرائیں جائیں اورمتاثر ہونے والے مریضوں کے کوائف بھی محکمہ صحت کو ارسال کیے جائیں ،اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت نے پروفارمے بھی جاری کیے ہیں جس میں متاثرہ مریضوں کے کوائف لکھے جائیں گے۔
صوبائی محکمہ صحت نے ڈاکٹرظفرمہدی کوسندھ میں انفلوائینزا وائرس کا فوکل پرسن بھی مقررکردیا ہے جبکہ آگاہی مہم کے حوالے پوسٹرزبھی جاری کیے ہیں جو انگریزی اردو اور سندھی زبان میں ہوں گے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ ایڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ سرد موسم میں انفلوئینزا(فلو)کا موسم ہے، فلو وائرس ایک سے دوسرے صحت مند افراد میں تیزی سے منتقل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،گھروں میں فلو سے متاثرہ افراد سے بچوں کو دور رکھاجائے فلو وائرس کا شکار افرادکھانستے اورچھینکتے وقت رومال کا استعمال کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔