بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی موت معمہ بن گئی

جیا خان کی فرانزک رپورٹ میں ان کی انگلیوں کے نیچے انسانی خون کے ذرات ملے ہیں ۔


Net News November 10, 2013
جیا خان کی لاش 3جون کو ممبئی کی ان کی رہائش گاہ میں ملی تھی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی موت معمہ بن گئی ہے، جیا خان کی فرانزک رپورٹ میں ان کی انگلیوں کے نیچے انسانی خون کے ذرات ملے ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیا خان کی فرانزک رپورٹ میں ایسے شواہد ملے ہیں جن سے موت سے قبل مزاحمت کے آثار ملتے ہیں، جیاخان کی والدہ رابعہ خان نے ان کی موت پر شبہات کا اظہار کیا تھا، انھوں نے الزام لگایا کہ پولیس جیا خان کی فرانزک رپورٹ کو نظر انداز کر رہی ہے۔ جیا خان کی لاش 3جون کو ممبئی کی ان کی رہائش گاہ میں ملی تھی۔

مقبول خبریں