
عمران خان نے ٹوئٹر پر معروف جریدے دا اکانومسٹ کے سرورق کی تصویر کا اشتراک کیا جس میں 'عدم برداشت والا بھارت' کی سرخی سے مضمون لکھا گیا ہے جس کے ذیل میں کہا گیا ہے کہ مودی کیسے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا اب تسلیم کررہی ہے کہ مودی حکومت بھارت اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جمہوریت مخالف اور فسطائی نظریے کو مسلط کر رہی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کا رویہ علاقائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، جبکہ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔
The world is now acknowledging the anti-democratic and fascist ideology being imposed in IOJK and in India. This is the biggest threat to regional peace and stability. Already 8 million Kashmiris & Muslims in India are suffering because of Modi's fascist policies. pic.twitter.com/9e2rJonZUB
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 25, 2020
















