پاکستان ایشیاء رگبی مینز چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

اسپورٹس رپورٹر  پير 27 جنوری 2020
رگبی مقابلے 26 سے 29 فروری تک لاہور میں ہوں گے۔ فوٹو : فائل

رگبی مقابلے 26 سے 29 فروری تک لاہور میں ہوں گے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: ایشیاء رگبی مینز 15 چیمپئن شپ ڈویژن ٹو کے مقابلے 26 سے 29 فروری تک لاہور میں ہوں۔ 

پاکستان کو ایشیاء رگبی مینز 15 چیمپئن شپ ڈویژن ٹو کی میزبانی مل گئی، مقابلے 26 سے 29 فروری تک لاہور میں ہوں گے جب کہ 4 روزہ چیمپئن شپ  میں چین، تھائی لینڈ،چائنز تائی پے اور پاکستان کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

غیرملکی ٹیمیں 24 فروری کو لاہور پہنچیں گی اور پہلا میچ 26 فروری کو تھائی لینڈ اور چین کے درمیان جب کہ دوسرا میچ بھی 26 فروری کی سہ پہر پاکستان اور چائنیز تائی پے کے درمیان ہوگا۔

29 فروری کو پہلا میچ جیتنے والی ٹیموں کے درمیان جب کہ دوسرا میچ ہارنے والی ٹیموں کے درمیان ہوگا جب کہ ایونٹ جیتنے والی ٹیم ڈویژن ون میں کوالیفائی کرجائے گی۔ پاکستان رگبی ٹیم نے پچھلے سال پاکستان میں ہی ڈویژن تھری جیت کر ڈویژن ٹو کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ٹیم کیمپ ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو لاہور میں جب کہ 7، 8 اور 9 فروری کو اسلام آباد  میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔