سانحہ تیز گام پر پاکستان ریلوے کا اعلی افسر معطل

جمشید عالم کو سانحہ تیز گام آتشزدگی واقعے میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا


ویب ڈیسک January 28, 2020
جمشید عالم کو سانحہ تیز گام آتشزدگی واقعے میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا

پاکستان ریلوے نے سانحہ تیز گام پر اعلی افسر کو معطل کردیا ہے۔

وزارت ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور گریڈ 19 کے افسر جمشید عالم کو معطل کر دیا۔ وزارت ریلوے نے جمشید عالم کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین جلنے کے بعد شیخ رشید کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا، چیف جسٹس

نوٹیفکیشن کے مطابق جمشید عالم کو سانحہ تیز گام آتشزدگی واقعے میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے آج سانحہ تیز گام واقعہ پر غفلت کے مرتکب اعلی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

مقبول خبریں