حکومت سے مکمل علیحدگی متحدہ قیادت نے مشورے شروع کردیے

عوامی دباؤ بڑھتا جارہا ہے،اب تک ایک درجن سے زائد ملاقاتیں ہوچکیں،رہنما


Staff Reporter February 13, 2020
عوامی دباؤ بڑھتا جارہا ہے،اب تک ایک درجن سے زائد ملاقاتیں ہوچکیں،رہنما فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ایم کیوایم پاکستان وفاقی حکومت سے مایوس، صرف تسلی اور یقین دہانی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مزید وقت نہیں دے سکتے جلد بڑا فیصلہ کیاجائے۔

ایم کوایم رہنماؤں کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ عوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے وفاق کی جانب سے سنجید گی کا مظاہرہ نہیں کیاجارہا، رابط کمیٹی اراکین نے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا، کارکنان اور ہمد ردوں سے جلد رائے لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔

ایم کیوایم پاکستان کے انتہائی قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم قیادت وفاق سے سخت ناراض ہے، اہم اجلاسوں میں ایم کیوایم رہنماؤں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ وفاق کر اچی کو فنڈ جا ری نہیں کرے گا ، یہ صرف وقت گزار رہے ہیں لہٰذا اب قیادت کو کو ئی فیصلہ کرنا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رہنماؤں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے جلدا زجلد کر اچی کو فنڈ جا ری نہیں ہو تے اور کیے گئے وعدو ں پر عمل در آمد نہیں ہو تا تو پھر حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک ایک درجن سے زائد ملاقاتیں ہو چکی ہیں لیکن عملی طور پر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا، ایم کیوایم کی قیادت نے سنجید گی کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ تحریری معاہدے پر بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے وعدوں پر عمل درآمد کیا تو ٹھیک بصورت دیگر حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ بھی کیاجا سکتا ہے۔

ایم کیوایم حکومت سے علیٰحدہ ہو کر اپوزیشن بینجوں پر بیٹھنے کی درخواست بھی دے سکتی ہے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی اعلی قیا دت نے صلا ح مشورے شروع کر دیے ہیں۔

مقبول خبریں