پنجاب حکومت کا نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لیے وفاق سے رابطہ

ویب ڈیسک  بدھ 26 فروری 2020
نوازشریف کے خلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں وفاقی حکومت جائے گی، وزیر قانون پنجاب۔ فوٹو: فائل

نوازشریف کے خلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں وفاقی حکومت جائے گی، وزیر قانون پنجاب۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب حکومت نے وفاق سے رابطہ کرلیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں وفاق جائے گی، وفاقی حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے اب وہ کارروائی کے لیے آگے اقدام کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔

خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کیں جن کی روشنی میں پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ نوازشریف بورڈ اور کمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش نہ کرسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔