سنگا پور میں کورونا وائرس میں مبتلا جوڑے کو قید اور جرمانے کی سزا

چینی جوڑے نے محکمہ صحت سے غلط بیانی کی، حکام


ویب ڈیسک February 26, 2020
چینی جوڑے کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ فائل فوٹو۔

کورونا وائرس سے متاثرہ جوڑے کو غلط بیانی پر7ہزار ڈالر کا جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ چینی جوڑے سے جب ان کے مرض سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ متاثرہ فرد سے کسی اور کو بھی یہ وائرس منتقل ہوا یا نہیں۔

حقائق سامنے آنے کے بعد متاثرہ چینی شخص اور اس کی بیوی کو چھ ماہ قید اور 7ہزار ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

مقبول خبریں