بیگم کا میچ دیکھنے کیلیے اسٹارک نے آسٹریلوی ٹیم کو چھوڑدیا

حکام نے انھیں دورہ جنوبی افریقہ سے واپسی کی اجازت دے دی


Sports Desk March 07, 2020
۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولرمچل اسٹارک نے بیگم کا میچ دیکھنے کیلیے آسٹریلوی ٹیم کو چھوڑ دیا۔

وہ ویمنز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلیے میلبورن آ رہے ہیں، حکام نے انھیں دورہ جنوبی افریقہ سے واپسی کی اجازت دے دی، یہ مقابلہ اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا، کلارک کی اہلیہ کرکٹر الیسا ہیلی بھی اس میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔اسٹارک ہفتے کو علی الصبح جوہانسبرگ سے آسٹریلیا کیلیے اڑان بھریں گے۔

مقبول خبریں