انگلش کرکٹرز کی شائقین کے ساتھ سیلفیز اور آٹوگراف پرپابندی

گذشتہ روز پریذیڈینٹ الیون کے خلاف میچ سے قبل بھی ایک شائق کی آٹوگراف کی فرمائش رد کردی گئی تھی۔


Sports Desk March 12, 2020
گذشتہ روز پریذیڈینٹ الیون کے خلاف میچ سے قبل بھی ایک شائق کی آٹوگراف کی فرمائش رد کردی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ نے دورہ سری لنکا میں شائقین کی کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز اور آٹوگراف لینے پر مکمل پابندی عائد کردی۔

انگلش ٹیم آئندہ ہفتے میزبان سائیڈ سے گال میں پہلا ٹیسٹ کھیلے گی، اس موقع پر تقریباً 3 ہزار انگلش شائقین بھی سری لنکا میں موجود ہوں گے۔

گذشتہ روز پریذیڈینٹ الیون کے خلاف میچ سے قبل بھی ایک شائق کی آٹوگراف کی فرمائش رد کردی گئی تھی۔ ان سے کہا گیا کہ جیسے ہی کورونا وائرس ختم ہوا انھیں آٹوگراف گھر پر بھجوا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ انگلش ٹیم نے پہلے ہی کھلاڑیوں کے ایک دوسرے سے مصافحہ پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔

مقبول خبریں