ملک میں لاہوراسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پرفلائٹس آپریشن بند

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 مارچ 2020
دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 5400 مریض ہلاک اور71 ہزارمریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 5400 مریض ہلاک اور71 ہزارمریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

 کراچی /  اسلام آباد: ملک میں لاہوراسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند کردیئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کیا جس کے مطابق پاکستان میں لاہور، اسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پرفلائٹس آپریشن بند ہوں گے۔ نوٹم کے مطابق بین الاقوامی پروازیں کراچی، لاہور اوراسلام آباد ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 28 کیسزہیں جب کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 5400 مریض ہلاک اور71 ہزارمریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔