2 ہفتوں تک موبائل فون کے استعمال پرپابندی ہونا چاہیےپروٹیز کوچ

عالمی لاک ڈاؤن کے دوران صرف ایک چیز کی کمی ہے اور وہ سیل فون کا استعمال ہے، مارک باؤچر


Sports Desk March 18, 2020
عالمی لاک ڈاؤن کے دوران صرف ایک چیز کی کمی ہے اور وہ سیل فون کا استعمال ہے، مارک باؤچر۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی کوچ مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی لاک ڈاؤن میں2 ہفتوں کیلیے موبائل فون کے استعمال پربھی پابندی عائد ہونا چاہیے۔

مارک باؤچر نے ٹویٹ کیا کہ 'عالمی لاک ڈاؤن کے دوران صرف ایک چیز کی کمی ہے اور وہ سیل فون کا استعمال ہے، 2 ہفتوں کیلیے اسے بھی بند ہونا چاہیے'۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا کے حوالے سے مختلف جعلی خبروں سے عوام میں زیادہ خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

مقبول خبریں