غیرت پر باپ نے بیٹے کے ساتھ ملکر بیٹی کو ذبح کردیا

صلح کے بہانے بیٹی کو گھر بلایا پہلے گولی مار کر زخمی کیا پھر گلہ کاٹ دیا


Numainda Express April 08, 2020
مقتولہ بشری نے 2ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی ،تینوں ملزمان گرفتارکرلیے گئے فوٹو:فائل

شمالی چھانی کے علاقے میں باپ اور بیٹے نے غیرت کے نام پر نے فائرنگ کے بعد بیٹی کو ذبح کردیا۔

پولیس نے ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق مقتولہ بشری نے 2ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی ، اس کے لواحقین نے صلح کے بہانے گھر بلایا اور پہلے گولی مار کر زخمی کیا پھر چھری سے گلہ کاٹ دیا ۔

ایس ایچ او شمالی چھاونی رانا مظہر الحسن اور ڈولفن ٹیم نے معمول کی پٹرولنگ کے دوران فائرنگ کی آواز سنی۔پولیس نے فی الفور جائے وقوعہ پر پہنچ کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و چھری برآمد کر لی،ایس ایچ او شمالی چھاونی رانا مظہر الحسن کے مطابق مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے قتل ہونے والی خاتون کا نام بشریٰ ہے جبکہ ملزمان میں اکرم،شاہزیب اور جنید شامل ہیں،ملزمان کے خلاف کاروائی کا اغاز کردیا گیا ہے ۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس پی ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ نے ملزمان کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او شمالی چھاونی رانا مظہر الحسن اور ڈولفن ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مقبول خبریں