چاروں صوبوں کے درمیان 24خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ٹکٹ صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے، ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں ہی بک ہوں گی


Numainda Express April 11, 2020
مسافروں کو میل جول کی اجازت نہیں، حفاظتی ہدایات پر عمل لازم ہو گا، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد چاروں صوبوں میں 24 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

شیخ رشید اور چیرمین ریلوے کی زیر صدارت ٹرین آپریشن بحال کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد چاروں صوبوں میں 24 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی،ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی تاکہ سماجی فاصلہ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا سکے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری سے لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد ٹرین آپریشن شروع کرنے کے سلسلے میں چند حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ممکنہ طور پر لاک ڈاون کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے، مسافر اپنی ٹکٹ صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی حاصل کر سکیں گے۔

 

مقبول خبریں