
انگلینڈ کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹسمین صلاحیتوں سے مالا مال اوران دنوں بھرپورفارم میں بھی ہیں، میری خواہش ہے کہ انھیں جولائی میں میزبان انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں ایکشن میں دیکھوں، یہاں آکرکھیلنا برصغیر کے کرکٹرز کیلیے بڑا امتحان ہوتا ہے، گذشتہ 2،3 سال سے انگلش کنڈیشنز بہت مشکل ہو چکی ہیں۔
ڈیوک کی گیند زیادہ سوئنگ ہوتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں یہ دورہ پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے کڑا امتحان ہوگا، بابر اعظم اس چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


















