حسین شاہ اور عامر کی رنگ کے باہرلفظی فائٹ

 ایک دوسرے پر پاکستان کے لیے کچھ بھی نہ کرنے کے الزامات 


Sports Reporter April 16, 2020
ایک دوسرے پر پاکستان کے لیے کچھ بھی نہ کرنے کے الزامات

جاپان میں مقیم پاکستان کے اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ اور پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان میں رنگ کے باہر لفظی فائٹ شروع ہو گئی۔

دونوں نے ایک دوسرے پر پاکستان کیلیے کچھ بھی نہ کرنے کے الزامات عائد کر دیے،عامر خان نے گذشتہ روز انگلینڈ سے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ حسین شاہ نے پاکستان میں نام بنانے کے بعد جاپان میں سکونت اختیارکرلی،وہ اپنے ملک میں رہ کر قومی باکسرز کو تربیت فراہم کرتے، عامر خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے پی ایس بی اسپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ جمنازیم کیلیے حکومت پاکستان نے مجھ سے درخواست کی تھی،میرے علم میں نہیں تھا کہ اس جمنازیم کو پہلے حسین شاہ سے منسوب کیا گیا تھا، اگر انھیں پاکستان کی خدمت کرنی ہے تو وہ کراچی آکر باکسرز کو تربیت دیں۔

بعدازاں حسین شاہ نے تنقید پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عامر خان نے پاکستان باکسنگ کے لیے کچھ نہیں کیا، پروفیشنل باکسریہاں کی امیچر باکسنگ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، برطانیہ کے شہری عامر خان کو اندازہ ہی نہیں کہ ماضی میں پاکستانی امیچر باکسرز نے کن نامساعد حالات کا سامنا کیا، ان ہی معاشی حالات کے سبب میں جاپان آیا اور آج میرا بیٹا عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کررہاہے، اپنے وطن سے محبت ہی کی وجہ سے ہم دونوں نے آج تک جاپانی شہریت نہیں اپنائی اور پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہیں۔

مقبول خبریں