رمیزنے سینٹرل کنٹریکٹ پالیسی پر سوال اٹھا دیے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 16 مئ 2020
رینکنگ میں نمبر 7 ہونے کے باوجود ٹیسٹ کرکٹرزکوترجیح دی،سابق کپتان ۔  فوٹو : فائل

رینکنگ میں نمبر 7 ہونے کے باوجود ٹیسٹ کرکٹرزکوترجیح دی،سابق کپتان ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: رمیز راجہ نے سینٹرل کنٹریکٹ پالیسی پر سوالات اٹھا دے، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ عالمی رینکنگ میں نمبر 7 ہونے کے باوجود ٹیسٹ کرکٹرز کو ترجیح دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کو نئے مالی سال کیلیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، بی کیٹیگری میں جن 9 کرکٹرزکو سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے ان میں سے 6 صرف طویل فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، دوسری طرف پاکستان عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبرون رہا لیکن اس فارمیٹ  میں شرکت کرنے والے بہت کم کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ، محمد حسنین اور حیدر علی کو معاہدے پانے والوں کی فہرست میں شامل کرنا خوش آئند ہے لیکن نوجوان کرکٹرز کی تعداد بڑھائی جانا چاہیے، فرسٹ کلاس کرکٹ کو پْرکشش بنانے کے لیے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور مراعات دینے کی ضرورت ہے، یہی وہ نرسری ہے جس سے مستقبل کے لیے ٹیلنٹ میسر آئے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔