
این ڈی ایم اے نے جاری ایڈوائزی میں تمام صوبائی محکموں، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، ہنگامی صورتحال کی رپورٹ دن میں دو مرتبہ این ڈی ایم کو ارسال کی جائے ۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 51، جیکب آباد، موہنجوداڑو، دادو، لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ مالم جبہ میں 3، کشمیر، گڑھی دوپٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔