جعلی ڈگری کیس سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل کامران کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سابق صوبائی وزیر رانا آصف کو اشتہاری قرار دیا ہے۔


ویب ڈیسک December 07, 2013
سیمل کامران کو گرفتارکرکے 8 جنوری کوعدالت میں پیش کرنےکاحکم دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: عدالت نے سابق وزیرخزانہ پنجاب راناآصف کودوہری شہریت کیس میں اشتہاری قراردےدے دیا ہے جب کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل کامران کوجعلی ڈگری کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

لاہورمیں سیشن عدالت نےباربارطلبی کےباوجودپیش نہ ہونےپرسابق صوبائی وزیرراناآصف کواشتہاری قراردیاہے جب کہ جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے سیمل کامران کو گرفتارکرکے 8 جنوری کوعدالت میں پیش کرنےکاحکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والی رکن پنجاب اسمبلی سیمل کامران پرجعلی ڈگری کےالزام میں الیکشن کمیشن نےاستغاثہ دائرکیا تھا۔

مقبول خبریں