جامعہ اردو کا آن لائن تدریس 15 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ

 آن لائن کلاس کے انعقاد کے فوری بعد اساتذہ طلباکی حاضری سے متعلق صدرشعبہ ،انچارج شعبہ کوآگاہ کریں گے


Staff Reporter June 13, 2020
کلاس کا دورانیہ 40 منٹ تدریس اور20 منٹ طالبعلم کے ساتھ سوال وجواب پرمبنی ہوگا،شیخ الجامعہ عارف زبیر فوٹو : فائل

ISLAMABAD: جامعہ اردو کے تینوں کیمپسز میں آن لائن تدریس کا آغاز 15جون سے ہوگا۔

وفاقی اْردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 26 ویںاجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیرکی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ اردو کے تینوں کیمپسز میں آن لائن تدریس کا آغاز 15،جون سے کیا جائے گا اور جن شعبہ جات میں آن لائن کلاسز میں مشکلات درپیش ہیں ان کی آن لائن تدریس جلد از جلد شروع کردی جائیں گی۔

اجلاس میں اکیڈمک کونسل نے 2013 و 2017 سلیکشن بورڈز منعقد کرنے کی منظوری دی گئی، منی ریسرچ پروجیکٹ جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ ملے، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے لیے نیا اشتہار جاری کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔

آن لائن تدریس کے لیے جامعہ کے تینوں کیمپسزکے اساتذہ کو گوگل میٹنگ، زوم اور ایل ایم ایس پر ٹریننگ کے کئی سیشن کرائے جا چکے ہیں تاکہ اساتذہ کو آن لائن تدریس میں کوئی دشواری کا سامنانہ ہو، اساتذہ اپنے گھر یا دیگر مناسب مقامات سے آن لائن کلاس لے سکیں گے اورکسی ضرورت کی صورت میں اپنے شعبہ جات کے دفاتر، تدریسی کمروں یا اس مقصد کے لیے جامعہ میں فراہم کیے جانے والے مقامات کا استعمال بھی کرسکیں گے۔

آن لائن کلاس کا دورانیہ 40 منٹ تدریس اور 20 منٹ طالبعلم کے ساتھ سوال و جواب پر مبنی ہوگا، اگر طالب علم چاہے تو آن لائن کلاسز کا سمسٹر منجمد(Freeze) کروانے کی درخواست بتوسط صدر ،انچارج شعبہ و رئیس کلیہ بذریعہ ای میل دے سکتا ہے،تمام شعبے اپنے سابقہ نظام الاوقات کے تحت ہی تدریس کریں گے۔

مقبول خبریں