تحریک انصاف کا15ویں روزبھی احتجاج دھرنا جاری رکھنے کااعلان

دھرناختم کرنیکی خبریں درست نہیں،کوئی بھی فیصلہ مرکزی قیادت کریگی،خالدمسعود


News Agencies/Numaindgan Express December 08, 2013
خیرآباد پل، ڈیرہ اسماعیل خان اورکوہاٹ میں بھی دھرنابدستور جاری ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

تحریک انصا ف کے کارکنان کاڈرون حملوں کے خلاف احتجاج 15ویں روزبھی جاری رہا۔

کیمپس میں سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ خیرآباد پل، ڈیرہ اسماعیل خان اورکوہاٹ میں بھی دھرنابدستور جاری ہے۔ تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکریٹری خالدمسعود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک انصاف کادھرنا نیٹوسپلائی کے خلا ف نہیں بلکہ ڈرون حملوں کے خلاف ہے۔ دھرناختم کرنے کی خبریں درست نہیں۔ فی الحال دھرناجاری رہے گا۔انھوں نے کہاکہ دھرنے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کرے گی۔



تحریک انصاف کے میڈیاایڈوائزر خیبرپختونخوا نجی اللہ خٹک نے ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے جاری رکھنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ جب تک ڈرون حملے بندنہیں ہوں گے، تحریک انصاف کادھرناجاری رہے گا۔

مقبول خبریں