قائد حزب اختلاف خورشید شاہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے رکن مقرر نوٹی فکیشن جاری

خورشید شاہ کو غلام مصطفی شاہ ان کی جگہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی رکن مقرر کیا گیا ہے.


ویب ڈیسک December 08, 2013
خورشید شاہ کا بحیثیت چیئرمین پی اے سی انتخاب آئندہ ہفتے عمل میں آسکتا ہے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن مقرر کردیا گیا ہے۔


قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید غلام مصطفی شاہ کا نام خارج کرکے ان کی جگہ سید خورشید شاہ کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی رکن مقرر کیا گیا ہے جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب آئندہ ہفتے ہوگا۔


واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے قائد ضزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کو پیلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی دی گئی تھی۔

مقبول خبریں