لاڑکانہ میں 6 برس کی بچی پولیو وائرس کی شکار

رواں برس سندھ میں یہ پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 20 ہوچکی ہے


Staff Reporter July 10, 2020
رواں برس پاکستان میں اب تک پولیو کے 58 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ فوٹو، فائل

سندھ کی ایک اور بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

انسداد پولیو سیل کے مطابق لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری کی رہائشی 6 سال 10 ماہ (82 مہینے) کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بچی کا بایاں ہاتھ اور پاؤں پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

سندھ میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 اور پورے ملک میں 58 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث رواں سال ملک بھر میں پولیو مہم نہیں چلائی جاسکی ہے۔

مقبول خبریں