کیپٹن محمد سرورکا 72 واں یوم شہادت

خالد محمود  پير 27 جولائی 2020
کیپٹن محمد سرورکی جرات وبہادری کی لازوال داستان آج بھی قوم کا لہو گرما رہی ہے فوٹو : فائل

کیپٹن محمد سرورکی جرات وبہادری کی لازوال داستان آج بھی قوم کا لہو گرما رہی ہے فوٹو : فائل

 اسلام آباد: کیپٹن محمد سرورشہید کا 72 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

خطہ پھوٹوہار کے عظیم سپوت، کیپٹن محمد سرور کی شہادت کو 72 سال گزر گئے مگر ان کی جرات و بہادری کی لازوال داستان آج بھی قوم کا لہو گرما رہی ہے۔

27 جولائی 1948 میں کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ایک آپریشن کے دوران دشمن کی فائر کردہ کئی گولیاں ان کے جسم کو چھلنی کر گئیں لیکن مادر وطن کا یہ جری سپوت دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنا رہا اور جام شہادت نوش کیا1910 میں راولپنڈی کے گاؤں سنگوڑی میں آنکھ کھولنے والے کیپٹن سرو ر شہید نے 1929 میں فوج میں شمولیت اختیار کی ۔27 اپریل 1944 میں ان کو انڈین ملٹری اکیڈمی ڈیرہ دھرن سے کمیشن ملا بہادری کی اعلی ترین مثال پر ان کو نشان حیدر عطا کیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔