ورلڈ کلاس بابر اعظم کو آؤٹ کر کے خوشی ہوئی اسٹورٹ براڈ

ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک بڑی وکٹ ہیں، میں انھیں آؤٹ کرنے پر بہت زیادہ خوش ہوں، فاسٹ بولر


Sports Desk August 16, 2020
ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک بڑی وکٹ ہیں، میں انھیں آؤٹ کرنے پر بہت زیادہ خوش ہوں، فاسٹ بولر۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے بابر اعظم کو ورلڈ کلاس بیٹسمین قرار دیتے ہوئے انھیں دوسرے ٹیسٹ میں آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اسٹورٹ براڈ نے کہاکہ بابر اعظم حقیقت میں ایک ورلڈ کلاس پلیئر اور آپ ان کے شاٹس خود دیکھ سکتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک بڑی وکٹ ہیں، میں انھیں آؤٹ کرنے پر بہت زیادہ خوش ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم چند مواقع ضائع نہیں کرتے تو پاکستان ٹیم کو بہت جلد پویلین بھیج سکتے تھے۔

واضح رہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں بابر اعظم وکٹ پر ڈھائی گھنٹے گزارنے کے بعد 47 رنز پررخصت ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں