ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 11 پیسے اضافے کے ساتھ 168 روپے 37 پیسے کی سطح پر بند ہوئی


Staff Reporter August 20, 2020
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 11 پیسے اضافے کے ساتھ 168 روپے 37 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ فوٹو: فائل

ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے، ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 11 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے بڑھ گئی۔

درآمدی شعبے کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر مزید 11 پیسے اضافے کے ساتھ 168 روپے 37 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے کے ساتھ 168 روپے 60 پیسے پر بند ہوئی۔

مقبول خبریں