یوم عاشور پر صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

ماتمی جلوس تبت سینٹر چوک پہنچا تو تقی جعفر نے عربی زبان میں صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کی، سب انسپکٹر


Staff Reporter/staff Reporter August 31, 2020

پریڈی پولیس نے یوم عاشور کے موقع پر تبت سینٹر کے قریب صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پریڈی پولیس نے یوم عاشور کے موقع پر تبت سینٹر کے قریب صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں مدعی مقدمہ سب انسپکٹر محمود احمد نے بیان دیا ہے کہ وہ یوم عاشور کے موقع پر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا جب جلوس بمقام پریڈی اسٹریٹ جاپان پلازہ تبت سینٹر چوک پہنچا تو دوران نماز ظہرین تقی جعفر نے عربی زبان میں دعا کرتے ہوئے صحابہ کرام حضرت امیر معاویہؓ اور حضرت ابوسفیانؓ کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کیے اور بے حرمتی کی جس کی تصدیق اسپیشل برانچ کی انفارمیشن رپورٹ میں بھی کی گئی ہے۔

سب انسپکٹر کے مطابق ملزم کے اس فعل سے مسلمانوں کے جذبات اور احساسات مجروع ہوئے ہیں اور غم و غصہ پایا جاتا ہے، ملزم کا یہ فعل تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295-A کی حد کو پہنچتا ہے لہذا ملزم تقی جعفر اور پرمٹ ہولڈر سرور علی اور دیگر مرکزی جلوس عزاداران 10 محرم الحرام کے خلاف مقدمہ ہذا زیر دفعہ 295-A ت پ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں