اِدھر سنجے جیل سے باہر اُدھر ’’منا بھائی‘‘ شروع ارشد وارثی

ہدایت کار سبھاش کپور ‘’منا بھائی 3‘‘ کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں


این این آئی December 16, 2013
ہدایت کار سبھاش کپور ‘’منا بھائی 3‘‘ کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

منّا بھائی سیریز میں اداکار ارشد وارثی نے سرکٹ کا کردار ادا کیا ہے۔

منا بھائی سیریز کی گذشتہ فلم' 'لگے رہو منا بھائی'' 2006 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اس سیریز کی تیسری فلم کے بارے میں مسلسل قیاس آرائیاں جاری ہیں لیکن کسی نہ کسی وجہ سے معاملہ ٹلتا رہا۔پہلے فلم کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی ''تھری ایڈیٹس'' اور پھر' 'پی کے'' فلموں میں مصروف ہو گئے اور پھر فلم کے اہم اداکار سنجے دت کو 1993 ممبئی بم دھماکے سے متعلق ایک معاملے میں جیل جانا پڑا جس سے فلم سازی میں تاخیر ہوتی چلی گئی۔

 photo 6_zps335bfe8a.jpg

لیکن اس سیریز میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی فلم کے لیے بہت پر امید ہیں۔میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران انھوں نے کہا ''جولی ایل ایل بی'' کے ہدایت کار سبھاش کپور ''منا بھائی 3'' کی اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ جب تک ان کی اسکرپٹ پوری ہوگی تب تک سنجے دت بھی جیل سے باہر آ جائیں گے۔ ادھر سنجو جیل سے باہر آئے ادھر ہم نے منا بھائی شروع کی۔

مقبول خبریں