چہلم حسین پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرینگےکمشنر کراچی

علما اور جلوس منتظمین نے کمشنر کو چہلم کے حوالے سے مشکلا ت سے آگاہ کیا


Staff Reporter December 17, 2013
9 اور 10 محرم الحرام کے مواقع انتہائی پرامن اور پرسکون رہے،شعیب صدیقی۔ فوٹو: فائل

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی، بلدیاتی اور دیگر امور کے حوالے سے شہر بھر میں خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اس حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا، اجلاس میں چہلم کے حوالے سے مختلف امو ر کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا، اس موقع پر مختلف شیعہ علمائے کرام اور تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی، علما اور جلوس کے منتظمین نے کمشنر کراچی کو چہلم کے حوالے سے مسائل اور مشکلا ت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ چہلم کے جلوس کے موقع پر شہر کے حساس مقامات کی بھی نشاندہی کی گئی، اجلاس کے شرکا نے پانی، بجلی، لوڈشیڈنگ، سیوریج، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے متعلق بھی تفصیلات بتائیں۔



اجلاس کا آغاز گزشتہ دنوں شہید ہونے والے شیعہ علمائے کرام کیلیے دعائے مغفرت سے کیا گیا، تمام شرکا نے متفقہ طور پر عاشورہ کے موقع پر حکومت اور ڈویژنل انتظامیہ کی جا نب سے مؤثر انتظامات پر تعریف کی، کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ عاشورہ پر علما اور منتظمین نے جس طرح سے صبر و تحمل سے کام کیا اور حکومت، انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کیا اس کے با عث 9 اور 10 محرم الحرام کے مواقع انتہائی پرامن اور پرسکون رہے، حکو مت اور ڈویژنل انتظامیہ پہلے بھی آپ کے ساتھ تھی اور اب بھی آپ کے ساتھ ہے۔

مقبول خبریں