ہندو برادری اسلام آباد پہنچ گئی، ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 25 ستمبر 2020
بھارت پاکستانی ہندوئوں کے قتل کی تحقیقات،مجرموں گرفتارکرے،مظاہرین ۔  فوٹو : فائل

بھارت پاکستانی ہندوئوں کے قتل کی تحقیقات،مجرموں گرفتارکرے،مظاہرین ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف پاکستان ہندو کونسل کی اپیل پر ملک بھر سے ہندو برادری ڈاکٹر رمیش کمار کی قیادت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔

بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جانے کی اجازت نہ ملنے پر ہندو برادری نے اسلام آباد کی شاہراہ جمہوریت پر ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا دے دیا۔

دھرنے میں شریک ہندو مظاہرین کاکہنا تھا کہ بھارتی حکومت راجستھان میں قتل ہونے والے پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقات کرے اور اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں پر بینرز اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔

پاکستان ہندو کونسل نے باقاعدہ سٹیج اور کرسیاں لگا کر ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں سے قافلے اسلام آباد پہنچے ہیں جن میں ہندو خواتین ، بچے اور مرد شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔