پشاور میں وکیل کو اغوا کرنے والے دو ملزمان گرفتار  مغوی بازیاب

ملزمان نے مغوی وکیل کو پلاٹ کے لین دین کے تنازعے پر قید کررکھا تھا، ایس پی صدر


ویب ڈیسک September 27, 2020
ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پلاٹ تنازعہ کا شاخسانہ ہے،ایس پی صدر (فوٹو: فائل)

سرہند پولیس نے کارروائی کرکے مغوی وکیل کو بازیاب کراکے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر عبدالسلام کے مطابق پشاور سرہند پولیس نے کارروائی کے دوران اغوا ہونے والے وکیل ایڈووکیٹ عمران کو بحفاظت بازیاب کرالیا، جب کہ دو مسلح اغوا کاروں کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، اور دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے انہو ں نے مغوی وکیل کو پلاٹ کے لین دین کے تنازعے پر قید کررکھا تھا۔

 

مقبول خبریں