لکی سیمنٹ کی جانب سے 5 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم

کمپنی سندھ اور خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ 20000 سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کرچکی ہے۔


Staff Reporter October 07, 2020
کمپنی سندھ اور خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ 20000 سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کرچکی ہے۔ فوٹو: فائل

لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے کورونا سے متاثرہ مزید 5000 سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کر دیے ہیں۔

لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے وزیرِاعظم کے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے دیہی علاقوں تحصیل تاجوری، تحصیل لنڈیوا، سرائے نورنگ، لکی مروت سٹی اور پیزو میں کورونا سے متاثرہ مزید 5000 سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کر دیے ہیں۔

اس سے قبل کمپنی سندھ اور خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ 20000 سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کرچکی ہے جبکہ کمپنی مزید مستحق خاندانوں تک پہنچنے اور ان کی مدد کے لیے اپنے دائرہ کار میں اضافہ کر رہی ہے۔

مقبول خبریں