اسلام آباد میں کلینک کے اندر نرس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اوباش شخص نے خنجر سے ہراساں کرکے نرس کے ساتھ زیادتی کی، پولیس رپورٹ


Staff Reporter October 08, 2020
زیادتی کا واقعہ نرس کی رہائش گاہ سے ملحقہ کلینک میں پیش آیا(فوٹو، فائل)

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ترنول کے علاقہ ڈھوک رمضان میں کلینک چلاتی نرس سے خنجر کی نوک پر اوباش شخص نے زیادتی کرڈالی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تیس سالہ نرس نے ڈھوک رمضان میں اپنے گھر سے ملحقہ زچہ بچہ سینیٹر کھول رکھا تھا اور وہ طلاق یافتہ تھی اور اسی کلینک سے اپنا گھر چلاتی تھی۔ مدعیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ملزم عامر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعیہ نے بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ ملزم عامر نے گھر سے ملحقہ کلینک میں خنجر کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایاجس پر ترنول پولیس نرس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم عامر نے خاتون سے زبر دستی کی اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ ترنول انسپکٹر عالمگیر خان نے ایکسپریس کو بتایاکہ متاثرہ خاتون نرس ہے اور اس کا طبی معائنہ کروایا جاچکا ہے ۔ ملزم عامر سبزی و فروٹ منڈی میں پھل کا پتھارا لگاتاہے۔

مقبول خبریں