طیارہ حادثہ ورثا کو فی مسافر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے

پی آئی اے طیارہ حادثہ کے لواحقین سے سی ای او ارشد ملک اگلے ہفتے وڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کریںگے۔


Staff Reporter October 09, 2020
پی آئی اے طیارہ حادثہ کے لواحقین سے سی ای او ارشد ملک اگلے ہفتے وڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کریںگے۔ فوٹو: فائل

طیارہ حادثہ کے ورثا کو مجموعی طور پر انشورنس رقوم کی ادائیگی فی مسافر 1 کروڑ 10 لاکھ کے حساب سے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے تمام محکموں سے کانفرنس کال سے قبل لواحقین کے حل طلب معاملات کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، انشورنس کی رقم کی جلد از جلد ادائیگیوں کیلیے لواحقین سے وراثتی سر ٹیفکیٹ جمع کروانے کیلیے استدعا کی جائے گی۔

اس سے قبل سی ای او پی آئی ایئر مارشل ارشد ملک حادثے کاشکار پونے والے تمام کریو کے اہل خانہ سے بذریعہ کال رابطہ کر چکے ہیں، پی آئی اے کے تمام کریو کے اہل خانہ کے علاوہ صرف 3 خاندانوں ہی نے وراثتی سرٹیفکیٹ جمع کروائے ہیں۔

مقبول خبریں