سنی لیون نے کترینہ سلمان اور ٹنڈولکر کو شکست دیدی

رواں سال اداکارہ سنی لیونی انٹرنیٹ پر بھارت میں سب سے زیادہ تلاش کی گئیں ہیں،سروے گوگل انڈیا


Showbiz Desk December 20, 2013
رواں سال اداکارہ سنی لیونی انٹرنیٹ پر بھارت میں سب سے زیادہ تلاش کی گئیں ہیں،سروے گوگل انڈیا۔ فوٹو : فائل

اداکارہ سنی لیونی نے سلمان خان، سچن ٹنڈولکر اور کترینہ کیف جیسی شخصیات کو شکست دیدی ہے۔

گوگل انڈیا کے سروے کے مطابق رواں سال اداکارہ سنی لیونی انٹرنیٹ پر بھارت میں سب سے زیادہ تلاش کی گئیں ہیں۔بھارتی نژاد امریکی اداکارہ سنی لیون رواں سال ''شوٹ اٹ ایٹ وڈالا'' اور ''جیک پاٹ'' فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔ سلمان خان ریالٹی شو' بگ باس' کی میزبانی ، 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس کے حوالے اور اسٹار پاور کی وجہ سے گوگل انڈیا کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر رہے۔کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ سے بحث میں رہے۔

مقبول خبریں