شرمیلا مینا راکھی نے شادی کے بعد بھی لازوال کردار کیےمادھوری ڈکشٹ

خاندان میرے لیے اہم اور پہلی ترجیح ہے،شوبزتقریب کے بجائے بچوں کے اسکول جاؤنگی،مادھوری


Showbiz Desk December 21, 2013
خاندان میرے لیے اہم اور پہلی ترجیح ہے،شوبزتقریب کی بجائے بچوں کے اسکول جاؤنگی،مادھوری۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ یہ تصور درست نہیں کہ شادی شدہ اداکارائوں کو فلمی کردار نہیں ملتے ۔

شرمیلا ٹیگور،میناکماری اور راکھ نے شادی کے بعد بھی لازوال کردار اداکیے ہیں۔ یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔ مادھوری کا کہنا تھا کہ بعض اداکارائیں خود ہی شادی کے بعد کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیتی ہیں وہ ایک الگ معاملہ ہے۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج کا فلم بین بہت مختلف ہو چکا ہے ۔

 photo 2_zpsf2bcd45e.jpg

اپنی شادی شدہ زندگی کے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک میرا خاندان سب سے اہم اور یہ ہی میری پہلی ترجیح ہے اگر مجھے ایک ہی موقع پر شوبز اوربچوں کے اسکول کی تقریب میں میںشرکت کرنا پڑجائے تو میں پہلے بچوں کے اسکول جانے کو ترجیح دوں گی اور اسی کے مطابق باقی دن کی مصروفیات ترتیب دوں گی اور یہ صرف ٹائم میجمنٹ ہے جو میری طرح ہر کام کرنیوالی خاتون کو کرنا پڑتی ہے ۔

مقبول خبریں