بین الاقوامی و مقامی مارکیٹ میں سونا مزید سستا

دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کم رہی ہے


Staff Reporter October 15, 2020
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ (فوٹو، فائل)

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے1896ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کی کمی واقع ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 99108روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 70روپے کی کمی سے 1260اور دس گرام چاندی کی قیمت 60روپے 02پیسے کی کمی سے1080روپے 24پیسے ہوگئی۔

مقبول خبریں