شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں پولیس و رینجرز کا فلیگ مارچ

پولیس کی40 فائٹر بائیکس،50 موبائل گاڑیاں جبکہ رینجرز کی 8 موٹر سائیکلیں اور10موبائلوں پر مشتمل دستے شامل تھے۔


Numainda Express December 22, 2013
پولیس کی40 فائٹر بائیکس،50 موبائل گاڑیاں جبکہ رینجرز کی 8 موٹر سائیکلیں اور10موبائلوں پر مشتمل دستے شامل تھے۔ فوٹو : آئی این پی

نواسہ رسول حضرت امام حسین کے چہلم کے سلسلے میں حیدرآباد میں پولیس و رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ پولیس ہیڈ کوارٹر سے شروع ہوا اور ہیر آباد، مارکیٹ، پھلیلی، فقیر کا پڑ، تلک چاڑی، اسٹیشن روڈ، لطیف آباد کے مختلف یونٹس، حسین آباد، قاسم آباد سے ہوتا ہوا قاسم چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ میں پولیس کی40 فائٹر بائیکس،50 موبائل گاڑیاں جبکہ رینجرز کی 8 موٹر سائیکلیں اور10موبائلوں پر مشتمل دستے شامل تھے۔

مقبول خبریں