ماڑی پور میں ٹرک نے 7 گھریلو ملازماؤں کو کچل دیا، 2 ہلاک

اسٹاف رپورٹر  منگل 27 اکتوبر 2020
انیتا اور صغریٰ موقع پر دم توڑ گئیں،شدید زخمی 5 خواتین میں سے ایک کی حالت تشویشناک،پولیس نے ٹرک تحویل میں لے لیا
 فوٹو: فائل

انیتا اور صغریٰ موقع پر دم توڑ گئیں،شدید زخمی 5 خواتین میں سے ایک کی حالت تشویشناک،پولیس نے ٹرک تحویل میں لے لیا فوٹو: فائل

 کراچی: ماڑی پور روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک نے سڑک عبور کرنے والی7 راہ گیر خواتین گھریلو ملازماؤں کوکچل دیا جب کہ 2 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں۔

پیرکے روز صبح کلری تھانے کی حدود ماڑی پورروڈ پر شنواری ریسٹورنٹ کے قریب تیزرفتارمزدا ٹرک رجسٹریشن نمبر جے یو 3573 نے سڑک عبورکرنے والی 7 راہ گیر خواتین کو ٹکرماردی جس کے باعث 2 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں اور 5 شدید زخمی خواتین کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جاں بحق خواتین کی شناخت 30 سالہ انیتا زوجہ اجمل اور 30 سالہ صغریٰ زوجہ ابووین کے نام سے کرلی گئی۔

زخمی خواتین میں 35 سالہ سمبل ، 35 سالہ گور بائی ، 30 سالہ سونا،35 سالہ سومائی اور40 سالہ کھیمئی کے نام سے کرلی گئی، حادثے میں زخمی ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ٹریفک حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے خواتین گھریلو ملازمائیں ہیں اور ان کا تعلق ہندو برادری سے ہے حادثے میں جاں بحق اور زخمی خواتین لیاری شاہ بیگ لین کی رہائشی ہیں،ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔