پہلا ٹیسٹ فتح کے قریب پہنچ کر جنوبی افریقہ نے ہمت ہار دی

ڈوپلیسی اور ڈی ویلیئرز کی سنچریاںرائیگاں، اسٹین و فیلینڈر سے 3 اوورز میں کامیابی کیلیے درکار16رنز نہیں بن سکے


Sports Desk December 23, 2013
458 رنزکا مشکل ہدف پانے والی میزبان ٹیم کے 7 وکٹ پر 450 رنز،میچ ڈرا ، بھارتی پیسر محمد شامی کی3 وکٹیں۔ فوٹو: فائل

ورلڈ ریکارڈ فتح کے قریب پہنچ کر جنوبی افریقہ نے ہمت ہاردی ، پروٹیز کے بازوشل ہوگئے، حیران کن طور پر ورنون فلینڈر اور ڈیل اسٹین سے آخری تین اوورز میں فتح کیلیے درکار 16 رنز ہی نہیں بن پائے، تین وکٹیں ہاتھ میں ہونے کے باوجود جیت کیلیے کوشش ہی نہیں کی گئی۔

میزبان سائیڈ نے جیتا ہوا میچ ڈرا کردیا، 458 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 7 وکٹ پر 450 رنز بنائے، فاف ڈو پلیسی اور ابراہم ڈی ویلیئرز کی سنچریز خاک میں مل گئیں، محمد شامی نے تین وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کا انتہائی نادر موقع میسر آیا مگر حیران کن طور پر اس کے قریب پہنچنے کے باوجود اس نے حاصل نہیں کیا۔ پروٹیز کو فتح کیلیے 458 رنز کا ہدف ملا مگر اس نے 7 وکٹ پر 450 رنز بنائے، اگر وہ یہ ہدف حاصل کرلیتے تو یہ چوتھی اننگز میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب حصول ہوتا، اس سے قبل 2003 میں ویسٹ انڈیز نے سب سے زیادہ 418 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

 photo 2_zps3721877a.jpg

فاف ڈوپلیسی اور ابراہم ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقی اننگز کے معمار کا کردار ادا کیا، دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 205 رنز کی شراکت ہوئی، ان کی بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کی فتح صاف دکھائی دے رہی تھی تاہم ڈی ویلیئرز کو 103 رنز پر ایشانت شرما نے بولڈ کردیا، اگلے اوور میں ڈونی صرف 5 رنز پر محمد شامی کی وکٹ بن گئے، ڈوپلیسی نے فلینڈر کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانے سلسلہ جاری رکھا مگر جیسے ہی اسکور 442 ہوا وہ راہنے کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آئوٹ ہوگئے، انھوں نے 134 رنز بنائے، اب فتح کیلیے تین اوورز میں 16رنز درکار اور تین وکٹیں باقی تھیں، دو اوورز میں تودونوں نے کوئی رن نہیں لیا بلکہ سنگل کے مواقعوں سے فائدہ بھی نہیں اٹھایا، آخری اوور میں اسٹین نے پہلی دو بالز پر کوئی رن نہیں لیا تیسری پر بائی کا رن ملا، فلینڈر نے چوتھی گیند ضائع کی اور پانچویں پر سنگل لے کر اسٹرائیک جونسن کے کو دے دی جنھوں نے آخری گیند پر شامی کو چھکا جڑا مگر میچ پہلے ہی ڈراہوچکا تھا۔

مقبول خبریں