ہاکس بے پی این ایس ہمالیہ کے قریب ٹریفک حادثہ 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونیوالے 3 افراد کو 33 سالہ خلیل ، 32 سالہ نیاز احمد اور 24 سالہ عظیم کے نام سے شناخت کرلیا گیا، ریسکیو حکام


Staff Reporter November 06, 2020
جاں بحق ہونیوالے 3 افراد کو 33 سالہ خلیل ، 32 سالہ نیاز احمد اور 24 سالہ عظیم کے نام سے شناخت کرلیا گیا، ریسکیو حکام۔ فوٹو: فائل

ہاکس بے پی این ایس ہمالیہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہاکس بے پی این ایس ہمالیہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، متوفین موٹر سائیکل پر سوار تھے جو کہ اینٹیں بنانیوالے تھلے کے قریب حادثے کا شکار ہوئے تاہم فوری طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ انھیں کسی گاڑی نے ٹکر ماری تھی یا موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے 3 افراد کو 33 سالہ خلیل ، 32 سالہ نیاز احمد اور 24 سالہ عظیم کے نام سے شناخت کرلیا گیا۔

مقبول خبریں