شادی ہال ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

شادی ہالز کے مرکزی دروازوں پر ماسک اور سینیٹائزر موجود ہوتا ہے، انتظامیہ


Staff Reporter November 09, 2020
ایسوسی ایشن کے صدرنے شہرمیں مختلف شادی ہالز کو سیل کرنے کے عمل کو بھی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی

شادی ہال ایسوسی ایشن نے 20 نومبر سے شادی ہال بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کے مطابق شادی ہال مالکان کو بلاجواز تنگ کیا جارہا ہے ، کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے باوجود ہمیں ہراساں کیا جاتا ہے ، انھوں نے شہر میں مختلف شادی ہالز کو سیل کرنے کے عمل کو بھی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ، رانا رئیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے حقائق کا جائزہ لے ، شادی ہال مالکان دس بجتے ہی ہال کی لائٹس بند کردیتے ہیں۔

وقت کی پابندی کے معاملے پر کسی کی سفارش کو قبول نہیں کیا جارہا ہے، شادی ہالز کے مرکزی دروازوں پر ماسک اور سینیٹائزر موجود ہوتا ہے ، تمام ایس او پیز پر عمل کے باوجود شادی ہال سیل کرنا بلاجواز ہے۔

مقبول خبریں