حافظ آباد میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق

نمائندگان ایکسپریس  جمعـء 13 نومبر 2020
15 زخمی، سیالکوٹ سے سرگودھا جانے والی بس بوریوں سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ فوٹو: فائل

15 زخمی، سیالکوٹ سے سرگودھا جانے والی بس بوریوں سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ فوٹو: فائل

حافظ آباد / پنڈی بھٹیاں: پنڈی بھٹیاں روڈ پر مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں روڈ پر مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان پیش آنے والا حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں دور دور جا گریں سیالکوٹ سے سرگودھا جانے والی بس نمبر FDO-2173 ٹاہلی گورائیہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، ٹرالی پر دھان کی بوریاں لوڈ تھیں، زخمیوں ٹراما سنٹر حافظ آباد اور تحصیل اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد میں 2  خواتین  اور 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ مرنے والوں کی فوری شناخت نہ ہو سکی۔

انچارج ریسکیو احمد کمال کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں بس سے دور دور سڑک پر جا گریں۔ حادثے کے بعد دونوں ڈرائیور موقع سے فرارہو گئے۔ پولیس نے ٹریکٹرٹرالی اور بس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔